جو خواتین و حضرات اپنا شجرہ نسب حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ان کی خدمت میں عرض ہے کہ غلط شجرہ حاصل کرنے کے بجائے شجرہ کا آپ کے پاس نہ ہونا بہتر ہیں کیونکہ بعض عاقبت نااندیش چند سو روپے کے عوض آپ کو شجرہ بنا کر دے دیں گے جس کا نہ سر ہو گا نہ پیر۔۔۔۔
درست شجرہ نسب کے لئے آپ کو محنت کرنی پڑے گی مگر آپ مستند ریکارڈ حاصل کر لیں گے۔
سب سے پہلے آپ کو اپنی کم از کم سات پشتوں تک کے نام پتہ ہوں۔
ٓپ کو علم ہونا چاہیے کہ اٹھارہ سو ساٹھ میں آپ کے آباو اجداد کہاں آباد تھے۔
اٹھارہ سو ساٹھ میں آپ کے آباو اجداد جہاں آباد تھے وہ جگہ آجکل جس ضلع میں شامل ہے وہاں کے ڈپٹی کمشنر آفس میںریونیو ریکارڈ برانچ سے رابطہ کریں ۔
ریونیو ریکارڈ برانچ میں بندوبست اول، دوئم سوئم اور چہارم میں اپنے آباؤ اجداد کے نام تلاش کریں۔
اگر آپ کے پاس انیس سو اٹھتر کے بندوبست کے مطابق اپنی زمین کا کھاتہ نمبر موجود سے تو اس کی مدد سے بندوبست سوئم اور چہارم میں باآسانی اپنی زمین کا ریکارڈ چیک ہو سکتا جہاں آپ کی قوم بھی لکھی ہو گی۔
پہلے بندوبست کے اندر آپ کی دس سے پندرہ پشتیں مزید مل جائیں گی۔
اس ریکارڈ کے حصول کے بعد آپ ادارہ افکار الاعوان پاکستان سے رابطہ کریں ہمارے پاس علاقہ اعوان کاری کا مستند ریکارڈ موجود ہے
آپ کی معلومات ہم موجود ریکارڈ سے موازنہ کر کے آپ کو درست شجرہ فراہم کریں گے۔
ادارہ افکار الاعوان کسی قسم کی کوئی فیس یا معاوضہ چارج نہیں کرتا۔
کسی بھی قسم کے سوال و جواب کے لئے ہم سے رابطہ کریں
شجرہ نسب حاصل کرنے کا طریقہ کار
Posted on by awan
0