تنظیم الاعوان انٹرنیشنل تعزیتی ریفرنس، اعوان برادری کی بھر پور شرکت
کیپٹن غلام محمد اعوان، ملک امیر داد اعوان، ملک عبدالرحمن اعوان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، ملک حید راعوان کی شرکت
ہزارہ ڈویژن کے تین اضلاع مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور کے عہدیداروں کو سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے، تنظیم کی بنیاد رکھ دی گئی
اسلام آباد(نمائندہ مناقب)افکار الاعوان پاکستان کے بعد سون گروپ کاایک اور کھڑاک، اصل النسب اعوان قبیلہ کی تنظیم الاعوان انٹرنیشنل کی بنیاد رکھ دی گئی۔ جس کے مرکزی چیئرمین شاہ دل اعوان، وائس چیئرمین مدثر جاوید اعوان، قاضی عارف لطیف اعوان چیف آف اعوان، ملک فہد رحمان اعوان صدر، قاضی گوہر حمید اعوان چیئرمین ایبٹ آباد، نادر فواد اعوان چیئر مین مانسہرہ، ملک ہارون اعوان سرپرست اعلیٰ ہزارہ ڈویژن، قاضی محسن جاوید اعوان اور ملک محمد افتخار اعوان ممبران سپریم کونسل جبکہ ملک یاسر اعوان تحصیل صدر حویلیاں مقرر ہوئے۔ جن کو کیپٹن ر غلام محمد اعوان کے صاحبزادے ملک حیدر اعوان اور صدر افکار الاعوان محمد ریاض انوال اعوان نے اسناد پیش کیں۔ تنظیم کی کامیابی اورمرحومین کی بخشش کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ پروگرام میں شمولیت کے لئے مرکزی قیادت ملک جہانداد اعوان آف پنڈ سنگرال، میاں عاقب اعوان آف گدوال واہ، سہیل افسر اعوان مردوال وادی سون، ملک خالد جاوید اعوان موضع چٹہ وادی سون، ملک نعیم ریحان اعوان ڈھوک ریحان چنگا لاوہ، ملک محمد صدیق پپلاں میانوالی، ملک واجد اعوان، ملک انصیر افسر اعوان کوچھا جہلم ویلی آزاد کشمیر، ملک ممتاز اعوان جاہلر وادی سون، محمد صابر اعوان چھوئی کلر کہار، بابر شہزاد اعوان، احسن جواد اعوان، ناصرمحمود اعوان ترنول حافظ بلال عظیم اعوان اٹک، ملک محمد حیات اعوان، ملک قیصر اعوان میانوالی، میاں سہیل جبی شاہ دلاور و دیگر شامل ہیں۔ تقریب کا باقائدہ آغاز تلاوت قاری یونس نے سعادت حاصل کی اور نعت رسول مقبول ﷺ بارگاہ رسالت ﷺ میں پیش کی۔ مقررین ملک ہارون اعوان، شاہ دل اعوان اور محمد ریاض انوال اعوان نے تاریخ اعوان، تنظیم لاعوان انٹرنیشنل کے اغراض و مقاصد اور مرحومین ملک امیر داد اعوان، ملک غلام محمد اعوان کی خدمات پر روشنی ڈالی۔